بہاول پور(کامرس رپورٹر) سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے ڈومور کی اطلاعات قابل تشویش ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کیلئے معیشت کا اپنے ہاتھوںسے دیوالیہ نکال دیا جائے۔اگر حکومت نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط کو تسلیم کیا تو سسکیاں لیتی معیشت کی رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائیگی۔
آئی ایم ایف کی پاکستان سے ڈومور کی اطلاعات قابل تشویش: شیخ عباس رضا
Feb 08, 2022