مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ ایرانی جوہری پروگرام اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے علاقائی چیلنجوں اور خاص طور پر ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر کو داعش سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو مارنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب دنیا محفوظ ہے۔ بات چیت کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی اور رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا جوبائیڈن کو فون، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال
Feb 08, 2022