کابل ( شہنوا+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں بیس افراد برفانی تودے گرنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا کہنا تھا کہ برفانی تودے کا حادثہ طویل پہاڑی علاقے کی گزر گاہ میں پیش آیا۔ عہدیدار جیب اللہ حسن ابدال نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں داخلے کیلئے پہاڑی درہ عبور کرنے والے افراد حادثے کا شکار ہوئے۔ امدادی کارکن برفانی تودے کی جگہ پر تلاش کا کام کر رہے ہیں۔ اب تک برفانی تودہ سے 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں برفانی تودہ گرنے سے 20 افراد جاں بحق
Feb 08, 2022