ارونا چل پردیش میں 7 بھارتی فوجی برفانی تودے تلے دب گئے 

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے پہاڑی علاقے کمینگ میں برفانی تودہ گرنے سے سات بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے۔ ہلاکت کا خدشہ ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ونٹر پٹرولنگ کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔ ماہرین کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن