ٹک ٹاکر خاتون دست درازی کیس‘ ریمبو سمیت 4 ملزموں کی ضمانت منظور 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے مقدمہ میں ریمبو سمیت 4 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیںایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے ملزموں عامر سہیل عرف ریمبو، ساجد، حسین اور بلال کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ  شریک ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں ملزموں سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوا، ملزموں کو بلاجواز جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن