عمران خان کے دورہ چین کا اولین ایجنڈا افغانستان تھا،نور الحق قادری 

اسلام آباد(خبر نگار)وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اولین ایجنڈا افغانستان کے مسائل  اور مکمل بحالی تھاپاکستان ہر مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے جو بھی شخص پاکستان میں افغانستان کے خلاف بات کرتا ہے وہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بھی دشمن ہے پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ہر دور میں افغان عوام کیلئے رفاعی  اقدامات میں پیش پیش رہا ہے مسلم ہینڈز نے مسلم امہ کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے جنگ اور امن کے دوران اپنا کام جاری رکھا ہے مسلم ہینڈز کا یہ اقدام دوسرے رفاعی اداروں کیلئے باعث ترغیب ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے افغانی عوام کیلئے فوڈ ریلیف پیکیج روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایف نائن پارک میں مسلم ہینڈز کی جانب سے افغان عوام کیلئے خوراک پیکیج کے 20ٹرکوں کے قافلے روانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن