الجنت رائل ریزیڈنسی، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایس بی سی اے کو ایکشن لینے کا حکم 

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں 9منزلہ عمارت الجنت رائل ریزیڈنسی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کو ایکشن لینے کا حکم دیدیتے ہوئے 45روز میں رپورٹ طلب کرلی۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں گارڈن ویسٹ میں الجنت رائل ریزیڈنسی میں اجازت سے زیادہ فلورز کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو عمارت میں مزید تعمیرات سے روک دیا۔عدالت نے ایس بی سی اے کو 9 منزلہ عمارت سے غیرقانونی تعمیرات 45 روز میں ختم کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے سب رجسٹرار کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت میں کسی کو بھی سب لیز نہ دی جائے، نیز عمارت میں اداروں کو بجلی، پانی اور گیس کے کنکشنز فراہم کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔عدالت نے بلڈرز اور ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔کیس کی سماعت میں درخواست گزار سردار علی قریشی کے وکیل اصغر علی خان نے بتایا کہ پلاٹ نمبر 323 گز پر گراونڈ پلس 6 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت لی گئی تھی،تاہم پلاٹ پر اب 9 منزلہ عمارت تعمیر کی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن