اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ کے علاقہ میں کوئلے کی انگیٹھی جلاکر سونے والے دوافراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ یہ افراد رات کو کمرے میں کوئلہ جلا کر سوئے جن کی سانس بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمود اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی تھے دونوں افراد ریڑھی پر فروٹ بیچنے کا کام کرتے تھے