لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن کیعلاقے میں یاسر بشیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ80 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن کیعلاقے میںمعیز احمد کے گھر سے 5 لاکھ12 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقے میں بینک سے رقم نکلوا کرآنے والے شہری غلام غوث سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ روپے، گلشن اقبال کے علاقے میں ارشد سے 2لاکھ12ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں شفقت سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شالیمار کے علاقے میں زمان سے 73 ہزار روپے اور موبائل فون،نواں کوٹ کے علاقے میںطاہر سے 47 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں اشتیاق کی دکان میں گھس کر 45ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں عمران سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میںاشعرسے گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ٹبی سٹی کے علاقے میں نذیر سے7 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے برکی کے علاقے میں افتخار کے گھر سے ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارت اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے برکی، فیصل ٹاؤن اور مانگا منڈی کے علاقوںسے کاریں، ہنجروال اور نشتر کالونی کے علاقے سے رکشے جبکہ نواب ٹاؤن، مناواں، وحدت کالونی، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ہربنس پورہ، ہیئر، ڈیفنس سی، فیکٹری ایریا، مصطفی آباد، باغبانپورہ اورکاہنہ کے علاقوں سے11موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔