بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو ان کی تخت نشینی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم طویل عرصے سے برطانیہ اور چین کی دوستی کا خیال اور اس کی حمایت کرتی آ رہی ہیں جو دو طرفہ تعلقات میں ترقی کی شاہد ہیں اور انہوں نے تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، شی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے ، تبادلوں اور تعاون کو وسعت اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے وہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے فوائد پیدا اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے میں بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے کے لیے نئی شراکت کر سکتے ہیں۔
چینی صدر کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی پر مبارکباد
Feb 08, 2022