اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نیخیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پشاور میں نیبرہڈ کونسل قادر آبادکے واقعہ میں ملوث جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدوار ارشد علی کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پشاور میں نیبرہڈ کونسل قادر آباد میں ملتوی ہونیوالے انتخابات میں انکوائری اور ضروری سماعت مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے 20 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کو آج باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا۔جاری فیصلے میں 5 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پول کرانے کا حکم جاری کیا اور واقعہ میں ملوث جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدوار ارشد علی کو 5 سال کے لئے ناآہل قرار دے دیا۔جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو ارشد علی کیخلاف ا لیکشن ایکٹ2017 کے تحت شکایت درج کرنیکی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نیاپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کے پی کے الیکشن،نیبر ہڈ کوسنل قادرآباد میں جنرل کونسل کے آزاد امیدوارارشد علی نااہل
Feb 08, 2022