اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت چین 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کررہی ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران 20 اجلاسوں کا انعقاد ہوا جس میں فارچیون 500 کمپنیوں کے سربراہوں سے ورچوئل ملاقاتیں ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد منصور نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کررہی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے باقاعدہ طور پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اور توانائی کے منصوبوں پر مثبت پیش رفت نظر آرہی ہے۔ چین کی جانب سے باقاعدہ طور پر پروپوزلز بھیجے گئے کہ وہ کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا میٹلز کی ایکسپورٹ کیلئے تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک میں تاخیر کے مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چین میں مختلف میٹنگز میں شرکت کی۔ چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت سی پیک کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وہ خود کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے چین کو تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سی پیک میں کچھ پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں لیکن ان کے مسائل کو حل کر دیا گیا ہے۔ ہم نے کم سے کم وقت میں ان چیزوں کو عملدرآمد کی طرف لے کر جانا ہے۔
سی پیک فیز2،چین7،شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کریگا
Feb 08, 2022