میر ارشد کلمتی کا پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میںپرتکلف عشائیہ 

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر کے نامور سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ارکان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں مبارکبادی تقریب اور پرتکلف عشایہ کا اہتمام کیا. عشایہ میں کابینہ کے ارکان اور ممبران شریک رہے،.اس موقع پر میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گوادر پریس کلب بلوچستان میں کوئیٹہ کے بعد دوسرا فعال پریس کلب ہے جس کا ہر سال بقائدگی سے آئینی طور پر انتخابات منعقد ہوتے ہیں اور اس کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ اطمینان بخش بات ہے کہ گوادر میں ایک ہی پریس کلب ہے اور یہاں صحافی برادری کے درمیان  اتفاق اور محبت پایا جاتا ہے. انھوں نے کہا کہ مکران خصوصا گوادر کے صحافی بغیر کسی وسائل اور جدید اکیوپمنٹ کے جس طرح سے صحافتی میدان میں کام کر رہے ہیں اس پر وہ یقینا ستائش اور تحسین کے لائق ہیں ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے صحافتی برادری نے ہمیشہ بلا تفریق علاقائی  مسائل اور لوگوں کے مشکلات کو کیمرے کی آنکھ اور قلم کے زریئع حکام بالا تک پہنچایا ہے اور ہم  یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کیمرے اور قلم کو اسی طرح سے کام میں لا کر یہاں کے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے. اس موقع پر گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم نے پریس کلب کی کابینہ و ارکان کے اعزاز میں مبارکبادی تقریب کے عنقاد اور پرتکلف عشایہ دینے پر سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی کا شکریہ ادا کیا.عشاھیہ میں میر ارشد کلمتی سمیت گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ھاشم۔ ناھب صدر صداقت بلوچ۔ جنرل سکریٹری شریف ابراھیم۔ جواھنٹ سکریٹری جاوید احمد۔ خازن اختر ملنگ۔ سنیئر ممبران عبدالحلیم حیاتان۔ بھرام بلوچ۔ اے بی دشتی۔ نورمحسن۔ جمیل قاسم۔ ساجد رحیم۔ سھیل محمود اور اسماعیل عمر سمیت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے سابق صدر عارف آسکانی۔ سابق جنرل سکریٹری علی عاقب اور سھیل الرحمن نواب  و دیگر بھی شریک رہے۔

ای پیپر دی نیشن