ملتان(خصوصی رپورٹر ) پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی نشستوں کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا احسن اقدام۔ سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈی ایس‘ ایم ای سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر عائشہ سے ٹیلیفونک رابطہ۔ جس میں انہوں نے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی نشستیں بڑھانے کی یقین دھانی کرائی۔ دوران گفتگو یہ بھی طے پایا کہ ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز کے لیے سپروایزرز اور ٹرینی ڈاکٹرز کے پورٹل کا آغاز آج سے کر دیا جائے گا تاکہ تمام ڈاکٹرز اس پورٹل کے ذریعے مطلوبہ ورکشاپ کا اندراج کروا سکیں۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے دوران گفتگو مسائل کے فوری حل پر مذکورہ افسران سے اظہار تشکر بھی کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی اور ان معاملات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر آرگنائزیشن کے نمائندگان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔