لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اور نیشنل سنٹر فار فزکس کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخطوں کیلئے تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے پرو ریکٹرڈاکٹر نسیم عرفان، نیشنل سنٹر فار فزکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور حمید عنایت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔