میلسی (تحصیل رپورٹر) ریسیکو1122،بجلی فراہمی کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے ۔سابق ایم این اے سعید احمد منیس نے میلسی کیلئے ریسیکو1122 کے منصوبے کی منظور ی حاصل کی اور شفاخانہ حیوانات کے قریب موجود اراضی پر نقشہ کے مطابق عمارت کی تعمیر شروع کرائی تا ہم حکومت ختم ہوتے ہی منصوبے پر کام سست ہو کر رہ گیا اور تقریباً اڑھائی سال سے ریسیکو 1122کی عمارت مکمل ہو چکی ہے لیکن نہ تو عملہ تعینات کیا گیا ہے اور نہ ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، میلسی کے شہریوں کو کسی بھی حادثہ کی صورت میں ٹبہ سلطانپور اور وہاڑی کے ریسیکو1122 سنٹر ز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے شہریوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی ، ایم این اے اورنگزیب کھچی سے مطالبہ کیا ہے کہ میلسی کے ریسیکو1122 کو فعال کرتے ہوئے عملہ اور گاڑیاں فراہم کی جائیں ۔ اسی طرح خانپور کی بستی کمہاراں والی میں کئی سالوں سے100 کے وی ٹرانسفارمراور14 کھمبوں پر مشتمل کروڑوں کا بجلی فراہمی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ، اہل علاقہ محمد عمران،یسین،اللہ وسایا،مانا قصائی،فیصل، شاہ محمد،ظہور حسین،محمد رمضان نے بتایا کہ بجلی منصوبہ سیکڑوں گھروں کے لیے نگران حکومت کے دور میں منظور ہوا اور ایک دو کھمبے لگا کر تاریں بھی بچھائی گئیںاور ٹرانسفار مرز کے لیے خصوصی پولز کی تنصیب بھی ہوئی لیکن چار سال گزر جانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا ۔
میلسی :ریسیکو1122،بجلی فراہمی کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار
Feb 08, 2022