کابل (اے پی پی) افغان پولیس نے مغربی صوبہ ہرات میں کریک ڈائون کے دوران وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کے4رکنی گروہ اور 2 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق پولیس نے ضلع انجیل میں گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران 2ہینڈ گرنیڈ، ایک تلوار سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔