لاہور(لیڈی رپورٹر) پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی رہنما شبنم جہانگیر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے فائدے قوم کو پہنچنے لگے ہیں۔ عوام کی صحت کو محفوظ بنانا وزیراعظم عمران خاں کا خواب تھا جو صحت کارڈ کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔جہاں صحت کارڈ کے اجرا سے لوگوں کو علاج کی مفت سہولت میسر آئے گی وہاں پر یہ کارڈ معاشرے میں طبقاتی تقسیم کے خاتمے کی جانب اہم قدم بھی ثابت ہوگا۔