لاہور(نامہ نگار)لاہور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے وہیکل چورگینگ کے2پیشہ ورملزمان گرفتار کرکے اِن کے قبضے سے 80لاکھ روپے مالیت کی2کاریں برآمد کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف آفتاب احمد پھلروان گزشتہ روز اپنے دفتر گلبرگ میں پریش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں وہیکل چوری کے متعددمقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مختلف ہوٹلز میں گیسٹ بن کر ریمورٹ کنٹرول چابیاں چرالیتے اور پارکنگ میں جا کر ریمورٹ کنٹرول سے جو گاڑی اَن لاک ہوتی اِسے چوری کر کے فرار ہو جاتے۔ ملزمان چوری شدہ گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے استعمال کرتے جسے بعد اَزاں پرزے پرزے کر کے فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔ پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری سے وہیکل چوری کے گراف میں واضح کمی آئے گی۔