پولیس یونیفام پہنے ناکے لگا کر وارداتیں کرنیوالا جعلسازوں کا گروہ گرفتار 

لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد پولیس نے پولیس یونیفام پہن کر ناکے لگا کر وارداتیں کرنے والا جعلسازوں کا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے والے پانچ ملزمان عثمان، ارسلان، ثمن، ساحل اور مرزا برہان بیگ کو گرفتار اسلحہ کر کے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران واردات گروہ کا سرغنہ عثمان سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر ملزمان کانسٹیبل کی یونیفارم پہنتے اور شہریوں کو چیکنگ کی آڑ میں لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن