چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نئے جوڈیشل کمپلیکس ،دیگر عدالتوں کا افتتاح کردیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ماڈل ٹاو ن کچہری میںنئے جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر نئی تعمیر کردہ عدالتوں کا افتتاح کر دیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور حبیب اللہ عامر سمیت دیگر ججوںاور وکلاء نے چیف جسٹس کے ماڈل ٹاؤن کچہری پہنچنے پر استقبال کیا اورفاضل جج کوگلدستہ پیش کیا۔  ماڈل ٹاؤن کچہری کے اندر پہلے سے قائم جوڈیشل کمپلیکس میں بلائی منزل پر چار نئی عدالتیں تعمیر کی گئی ہیں،جبکہ 20 عدالتوں پر مشتمل ایک نیا جوڈیشل کمپلیکس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ،نئے جوڈیشل کمپلیکس کیلئے ماڈل ٹائون کچہری سے ملحقہ محکمہ انہار کی ملکیتی دو کنال اراضی کچہری کو دی گئی ہے جہاں کثیر المنزلا پلازہ تعمیر ہو گا اور ہر فلور پر عدالتیں بنائی جائیں گی ،چیف کو جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...