تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں مفیدردار ادا کر رہی ہے، سیمی ایزدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سیمی ایزدی نے کہا کہ موجودہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے متعدد اقدامات پر کام کر رہی ہے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور معیشت مضبوط ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور ملک میں صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔سیمی ایزدی نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں مفید کردار ادا کر رہی ہے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے سیمی ایزدی کو مقامی صنعتوں کی جانب سے صنعتی اخراج کو کم کرنے اور مقامی آب و ہوا کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔جمشید اختر شیخ سینئر نائب صدر اور محمد فہیم خان نائب صدر آئی سی سی آئی نے معزز مہمان کو شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی آئی کی گو گرین ڈرائیو کے بارے میں آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ تاجر برادری سرسبز اسلام آباد کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں مزید پودے لگائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن