فلپائن،تیز رفتار وین گھر  میں گھس  گئی، بچے سمیت 9افراد ہلاک

منیلا۔(اے پی پی)فلپائن میں  تیز رفتار وین گھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  ایک بچے سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس سربراہ جیفر سن موکے نے بتایا کہ فلپائنی صوبہ کگیان کے  قصبہ  لیل لوکے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ہائی وے کے کنارے پر واقع ایک گھر  کے    پورچ  میں    موجود  لوگوں سے جا  ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن