لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ پی ایس ایل کے دیگر میچز کیلئے 3 ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور پہنچیں۔تینوں ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔ کراچی کنگز ، لاہور قلندرز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج روانہ ہوں گی۔ لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
پی ایس ایل دوسرا مر حلہ ، اسلام آباد یو نا ئیٹیڈ، پشاور زلمی ، ملتان سلطا نز کے لاہور میں ڈ یر ے
Feb 08, 2022