بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 میں خواتین کھلاڑیوں کشرکت کا ریکارڈ قائم 

Feb 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ  ونٹراولمپک 2022 کے  مقابلوں میں  شریک  کل ایتھلیٹس میں خواتین کھلاڑیوں کی تعداد تقریبا 45 فیصد ہے، جو پچھلے کسی بھی ونٹراولمپکس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اسپورٹس ڈائریکٹر کٹ میک کونل نے پیر کو بتایا کہ خواتین کی شرکت کی ریکارڈ سطح اور خواتین کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد ہمارے پاس ہے،تعداد کے لحاظ سے، چار سال پہلے پیونگ چھانگ میں 41 فیصد کے مقابلے میں بیجنگ میں خواتین کی شرکت 45 فیصد ہوگئی ہے۔  انہوں نے  بتایا کہ یہاں  مقابلوں میں شریک ہر خاتون ایتھلیٹ کا کھیلوں کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت بڑا اثر ہے اور یہ کہ  منتظمین نے خواتین کے کھیلوں کو دکھانے کے لیے یکساں توجہ دی ہے۔

مزیدخبریں