مایہ ناز گالفر محمد شبیر نے 41ویں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ نام کر لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز گالفر محمد شبیر نے اکتالیوسیوں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔۔ انصار خالد نے دوسری جبکہ خالد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔41ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک کورنگی کریک، کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن، ائیر آفیسر کمانڈنگ، ائیر ڈیفنس کمانڈ تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ایونٹ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے پر ایئر مین گالف کورس کی انتظامی کمیٹی اور حکام کو سراہا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 106 پروفیشنل گالفرز سمیت 300 سے زائد گالفرز نے شرکت کی۔ ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مبنی چیمپئن شپ ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں چار دن تک 18 ہولز پر کھیلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن