راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سانحہ مری کے بعد جہاں انتظامی عہدروں پر فائز 15افسران کو تبدیل اور معطل کیا گیا وہیں پر حیران کن طور پر مری میں 14سال سے تعینات 26مقامی ٹریفک وارڈنز کو چھیڑا بھی نہیں گیا،سی ٹی او تبدیل ہوا لیکن مقامی ٹریفک وارڈنز ابھی تک وہیں تعینات ہیں،قانون کے مطابق کوئی بھی ٹریفک اہلکار تین سال سے زیادہ کسی اسٹیشن پر ڈیوٹی نہیں کر سکتا مگر مری میں سیاسی مداخلت کے باعث یہ قانون بھی نظر انداز ہورہا ہے،عوامی حلقوں کی وزیر اعلی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے ٹریفک وارڈنز جو گزشتہ کئی سالوں سے مری میں تعینات ہیں جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان ٹریفک اہلکاروں کی انکوائری کرکے ان کو تبدیل کیا جائے ۔