کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 2ہوٹلوں، ایک مارکی کو سربمہر کر دیا گیا 

Feb 08, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈور ڈائننگ کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی انیشہ حشام نے دو ہوٹلوں اور ایک مارکی کو سربمہر کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں ہوٹلوں اور شادی ہالز پر چھاپے مارے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ دونوں ہوٹل راولپنڈی کے صدر کے علاقہ میں واقع ہیں جبکہ مارکی ریس کورس روڈ پر واقع ہے۔

مزیدخبریں