حضرو (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ 9فروری کو کنٹورنمنٹ بورڈ کامرہ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے مختیار خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد چھچھ میں پیپلز پارٹی فعال ہو چکی ہے عوام 9فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر بلاول بھٹو کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے تحریک انصاف کو آنیوالے الیکشن میں امیدوار نہیں ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے امیدوار صوبائی اسمبلی مختیار خان کے ہمراہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر الیکشن میں عبرتناک شکست سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے بلاو ل بھٹو کی طرف سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے پیپلز پارٹی جلد بلاول بھٹو کی قیادت میں اقتدار میں آئے گی کیونکہ عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے مقدر میں لکھی ہے پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انہوںنے مزدور کسانوں اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا کامرہ کنٹورنمنٹ بور ڈ کے الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوںنے امیدوار صوبائی اسمبلی مختیار خان کی عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی مین شمولیت سے تحصیل حضرو میں پیپلز پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔
کینٹ بورڈ کامرہ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی،سلیم حیدر
Feb 08, 2022