تحریک کشمیر ڈنمارک کی ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیر سولیڈیرٹی کانفرنس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)تحریک کشمیر ڈنمارک نے یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیر سولیڈیرٹی کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ڈینش پارلیمنٹ میں منعقدہ اس کانفرنس میں اراکین پارلیمنٹ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے ، سفیرپاکستان، سٹی کونسل کے ممبران،کے علاوہ پاکستانی و کشمیری لیڈران اور خواتین نے شرکت کی ۔ جدوجہد تحریک آزادی کشمیر میں ڈنمارک کے ایوانوں سے اٹھنے والی یہ ایک تواناآواز تھی۔ ڈینش ممبران پارلیمنٹ نے کھل کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ کانفرنس سے ڈنمارک کی حکومتی پارٹی سوشل ڈیموکریٹ کے لیے پارلیمنٹ کی امیدوار اور متعدد بار سٹی کونسلر منتخب ہونے والی لوئیس مہنکے، جان کرسٹوفرسن، سکندر صدیق، عباس رضوی، ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن