سکھر / حیدرآباد(نامہ نگاران) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے‘ سکھر میں سیاسی سماجی اورمذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیںاور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی‘ریلی میونسپل اسٹیڈیم سکھرتا پریس کلب تک وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی قیادت میں نکالی گئی ۔اس موقع قائدین نے پریس کلب سکھرپر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر قومی کاز ہے جس کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ تمام پاکستانی کسی صورت بھی کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آج کے دن یہ احساس دلانا مقصود ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے کشمیر یوں پر پر بھارتی تسلط ختم ہوگا ۔ ریلی سے علی رضا انصاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اسکے علاوہ غریب عوام ارٹی کے صدر وقار علی سومر ، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔
ظلم کے ذریعے بھارت کشمیریوں کو اپنا ہمنوا نہیں بنا سکتا
Feb 08, 2022