نیوکراچی سیکٹر 5/G سندھی ہوٹل کے قریب پانی چوری

Feb 08, 2022

کراچی (سٹی نیوز) نیوکراچی سیکٹر 5/G سندھی ہوٹل واٹر پمپ سے گزرنے والی مین لائن سے پانی چوروں نے قاسم اسٹیڈیم کے سامنے سے مین روڈ کی دو رو کھود کر رات کی تاریکی میں2" انچ کنکشن کرلیا جس کی بناء پر علاقہ مکینوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  5/G سیکٹر کے بیشتر بلاک میں پانی کی بوند بوند کو لوگ ترس رہے ہیں 15 دن میں پانی آتا ہے تودوسری جانب پانی چور مافیا ناجائز کنکشن کرکے پانی فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر 5/G پلیہ اسٹاپ سے چند قدم کے فاصلے پر سندھی ہوٹل برانچ سے گزرنے والی مین لائن سے پانی چور مافیا نے مین روڈ کی دو رو کھود کر سیکٹر 5/E میں  رات کی تاریکی میں 2 انچ قطر کا ناجائز کنکشن کرکے پانی کی چوری کیلئے زیر زمین پائپ بچھادیا۔ دو طرفہ مین روڈ درست حالت میں ہونے کے باوجود کھدائی سے دونوں رو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل واقع ہورہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے یوسی 11 میں کمپلین کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔مکینوں کا کہنا ہے کہ سیکٹر 5/G میں پانی 15 دن میں آتا ہے۔

مزیدخبریں