کراچی(سٹی نیوز)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پرتشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ سیاست ہوتی رہے گی حکومت اورسیاسی جماعتوں سیاسی اختلافات کوبالائے طاق میں رکھتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال کوسنجیدگی سے لیں اپنی صفوں پراتحادپیداکریں ،جبکہ دہشت گردو ں کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے ہمارے سیکورٹی فورسزکے جوان اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کررہے ہیں۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں اورآزادکشمیر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جوجاری کردیاہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں سے نمٹنے اورنیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنے کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلائیں مشترکہ جدوجہد کرکے ملک وقوم کاتحفظ یقینی بنانے ضرورت ہے وہ گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پر سیاسی کارکنان سے اظہارخیال کررہے تھے ۔
دہشت گردی کی نئی لہر، آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے ‘سلیم عطاری
Feb 08, 2022