کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بجلی کے نرخوں میں اضافے کا حکومت پر دبائو ملکی معاملات میں مداخلت ہے ،ملک کے فیصلے بیرونی قوتیں کررہی ہیں حکمران سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں ،ملک میں سارے نظام ناکام ہوچکے اب نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں روزگار ہے نہیں خوکشیوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،آقا کریم ﷺ کا نظام ملک وقوم ترقی وخوشحالی اور دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے انتہاپسندی کو فروغ دیا ،دین اسلام مساوات کاحکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا ، ذات پات رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر خدمت کو شعار بنانا ہوگا ،غریبوں کو ان کے حقوق مہیا کرنے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہینگے ،انہوں نے کہا کہ محفوظ مستقبل ،محبت رواداری ،بھائی چارگی اور امن کیلئے بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مضبوظ بنا نا ہے تو استحصالی قوتوں کو دور کرنا ہوگا ،حکومت عوام دوست پالیسیوں کوعملی جامہ پہنانے مہنگائی وبے روزگاری ختم کرنے کیلئے کام کرئے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،انتشار کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست ملک وقوم کی خدمت اور دین کے فلسفے سے ہٹ کر کیجائے تو چنگیزیت جنم لیتی ہے ، اسلام امن ومحبت رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے ،اتحا د ویکجہتی کو فروغ دیکر ہی انتہاپسندی کو ناکام بنایا جاسکتا ۔
حالات ابتر ‘حکمران سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں ‘ثروت اعجاز
Feb 08, 2022