ایڈمنسٹریٹر کورنگی سے تعلق  فائونڈیشن کا اظہارتشکر

کراچی (نیوزڈیسک) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید رحمان کلہوڑ سے تعلق فائونڈیشن کے سی ای او اسماعیل قمر نے خصوصی  ملاقات کی۔ جس میں ایڈمنسٹریٹر جاوید رحمان کلہوڑ اس بات کا اظہار کیا کہ وہ شاہ فیصل کالونی میٹرنیٹی ہوم کی باگ دوڑ تعلق فاؤنڈیشن کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق تعلق فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے جس پر تعلق فاؤنڈیشن کی طرف سے  اسمعیٰل قمر نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی بہتری کے لئے ہمیشہ اپنی بھرپور خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن