پی ڈی ایم کرپشن کا تحفظ ‘احتساب کا راستہ روکنا چاہتی ہے:نوید اختر خان 

 جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن کا تحفظ اور احتساب کا راستہ روکنا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا عوام کے مسترد شدہ کرپٹ سیاستدان جتنے چاہے جتن کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ عام انتخابات 2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہونگے حکومت اپوزیشن کی بھی سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی سے پریشان نہیں بلکہ حکومت ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...