شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئی ہے غیر جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو وزیر اعظم عمران خان بطور چیئرمین پی ٹی آئی یہ تاریخ ساز سیاسی وجمہوری جدوجہد نہ کرتے، کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری فضل ورک، چوہدری گلفام ریاض، ناصر محمود واہگہ، عمران اکرم ورک، عثمان اکرم ورک اور اویس انور ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ سعید ورک نے کہا کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔