شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کی پاداش میں بھارتی درندوں نے مظلوم کشمیری قوم کا جینا اجیرن کر رکھا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دعویدار قوتیں مسئلہ کشمیر پر مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جو امت مسلمہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، فضل بلال نواز، حاجی علی احمد، حاجی معراج دین، میاں الیاس و دیگر سماجی رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔