کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی) بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، صاف ستھرے سیاستدانوں پر مشتمل ضلعی گروپ تشکیل دیا جارہا ہے جو ملکر ضلعی چیئرمین سمیت دیگر نشستوں کیلئے میدان میں اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار میاں بختیار محمود قصوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی بلا امتیاز احتساب اور بلا معاوضہ انصاف کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور اسی لئے ضلع بھر سے ہم خیال سیاستدانوں کے اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔تبدیلی کا یہ سفر آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے امیدواران میدان عمل میں لاکر کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں: بختیار محمود
Feb 08, 2022