وطن عزیزکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے :عاصم مظہر 

\جوئیانوالہ (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی عوام کا اچھامستقبل ہمارے اندر اتحاد و یگانگت امن سے پیوستہ ہے ہرشعبہ زندگی کی آسودگی مضبوط معیشت سے ہے جس پر حکمرانوں کو بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ پاک افواج ودیگر سکیورٹی ادارے ملکی تحفظ کا فریضہ با احسن انجام دے رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے افواج پاکستان کی قربانیوں سے واضح ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔پاکستان ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے وطن سے محبت اور وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے، معاشرے سے تشدد،انتہا پسندی اور شر پسندی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...