آزادی کشمیر کی تحریک قربانیوں سے بھری پڑی ہے: حافظ مدثر مصطفی

Feb 08, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے بھارت ہر حالت میں کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ اس کا رویہ ہمیشہ دشمنی پر مبنی رہا ہے بھارتی حکمران کوئی بھی ہو پاکستان کی دشمنی میں سب ایک ہیں گزشتہ سات دھائیوں میں کشمیری عوام نے جو قربانیاں دیں ہیں دنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے حافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب تک لاکھوں کشمیری بے گناہوں کا خون بہا چکا ہے اور وہاں مسلسل کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی روزانہ کا معمول بن گئی ہے،بھارت سرحدی خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستان نے نہتے عوام کو نشانہ بناتارہتا ہے بھارت کے یہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہے ۔

مزیدخبریں