پاکستانی قوم اور حکومت مظلو م کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: آصف الطاف 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ آصف الطاف بھنڈر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور حکومت مظلو م کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے وہ کشمیری عوام کی عالمی سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے بھارتی افواج کشمیریوں  پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے لیکن کشمیری عوام ان مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور اپنے حق خود ارادیت کے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں  یہ آزادی کے متوالے پر عزم اور حوصلہ جواں لئے بھارتی درندگی کا مقا بلہ کر رہے ہیں تاہم بھارتی مظالم پر مہذب دنیا کی بے حسی اور خامو شی قابل مذمت  ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ڈیرہ اروپ میں معززین علاقہ سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اور کہاکہ مقبو ضہ کشمیر میں حریت  کے پروانوں نے لاکھوں شہداء کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر بھارتی ظلم و بربریت کے سامنے جھکے نہیں اور نہ ہی کسی مصلحت کا شکار ہو ئے بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں  ہزاروں خواتین کی عصمت دری ‘ جبری گمشدگیاں  عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے نام پر عالمی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...