نواز شریف کی وطن واپسی رواں  سال میں یقینی ہے:زاہد شفیق

Feb 08, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی رواں سال میں یقینی ہے جس کے بعد ان حکمرانوں کو پاکستان میںچھپنے کی جگہ اور بیرون ملک بھاگنے کاموقع نہیںملے گا نا اہل حکومت نے کشمیری عوام اور شہداء سے غداری کی ہے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کے دعویدار وزیراعظم نے آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تاریخ میں عمران نیازی کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا 

مزیدخبریں