سانگلہ ہل:حافظ وقاص حسینی کا آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

Feb 08, 2022

سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی ) مذہبی و سیاسی اور سماجی کارکن مجاہد ختم نبوت حافظ وقاص حسینی نے آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے وقاص حسینی نے کہا کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو عام لوگوں کو آئین کو سمجھنا اور نوجوانوں کو الیکشن لڑنا پڑے گا، بلدیاتی الیکشن میں نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ جیت کر بھی دکھائیں گے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے شہر کے لئے لڑ جاوں گا، اس شہر کے ہر مسئلہ کو آئینی اور قانونی طریقے سے حل کرنے کے لئے ہرمحکمے میں جا کر لڑوں گا لیکن عوام کو پریشان ہونے نہیں دونگا۔

مزیدخبریں