کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر وکوآرڈینیٹرمرکزی انجمن تاجران عامر خان نے کہا ہے کہ اسلام مظلوموں کی امداد اور انکا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں عالم کفر مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینے کی بجائے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس نے قیام پاکستان سے قبل لحاق پاکستان کی قرار داد پاس کی، اسی کی سزا کشمیریوں کو مل رہی ہے،کشمیری عوام سات دھائیوں سے قربانیاں پیش کررہے ہیں اور پاکستانی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسلام مظلوموں کی امداد کا درس دیتا ہے:عامر خان
Feb 08, 2022