کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز کو بلند کر رہے ہیں، مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے مہنگائی کا عفریت عوام کی زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہے لیکن حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم معاشی خوشحالی کے جھوٹے دعوے کررہی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور شفاف جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کی حقیقی منتخب کردہ قیادت کواقتدار سونپا جائے تاکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی اور اعلیٰ جمہوری روایات پروان چڑھ سکیں، جعلی مینڈیٹ لینے والوں کا گھر جانے کاوقت آچکا ہے ۔
مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا :فاروق بھٹی
Feb 08, 2022