پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا:آصف بشیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)27 فروری کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عمران خان اور نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا حکومت ریت کی دیوار ہے جسے ایک دھکے کی ضرورت ہے عوام حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کے سنگ اسلام آباد پہنچیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بشیر بھاگٹ نے وزیرآباد میں پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا برا حال ہے حکمران ایک ماہ میں تین تین بار بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو بجلی کے جھٹکے لگا کر ان کا خون چوس رہے ہیں بلاول بھٹو زرداری عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلاہینگے اجلاس سے ملک طاہر اختر اعوان عبدالرزاق سلیمی اعجاز احمد سماں چوھدری ارشاد اللہ سندھو سید حسنین شاہ عامر گجر ملک وزیر اعوان ڈاکٹر ظہیر الحسن سرفراز احمد ساہی محمد فاروق ملک میاں سعید طفیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن