نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار بازار سے خریداروں اور شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے دکاندار بازار میں ریڑھیاں لگوا کر کرایہ لینے لگے ہیں 15 فٹ کا بازار دوکانیں کھلتے ہی 4 فٹ کا رہ جاتا ہے کیونکہ تاجر دکان کے باہر چھ چھ فٹ تک جگہ پر سامان سجا لیتے ہیں اکثریت نے تو باقاعدہ کاؤنٹر بنوا رکھے جو دوکان کھلنے کے بعد بازار میں رکھ دیئے جاتے ہیں حالانکہ کے دوکان کے اندر جگہ خالی پڑی ہوتی ہے اس اہم مسئلہ پر متعدد بار انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے مگر خواب خرگوش کے مزے لیتی انتظامیہ کی نااہلی ہے یا چمک کی دمک ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی عوامی حلقوں نے تمام اہم شاہراہوں خصوصاً مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری سکون سے گزر سکیں۔