گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیرصدارت چیف سیکرٹری کے عوامی ویلفیئر کے18 نکاتی ایجنڈے، اقدامات پر عملدرآمد اور کرونا ویکسی نیشن مہم ریڈ تھری کا جائزہ اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے تمام شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی جلد از جلد ویکسی نیشن مکمل کروائیں تا کہ کورونا کی تمام قسم کے ویریئنٹ سے تحفظ یقینی بنایاجا سکے۔ فیلڈ ٹیمیں روزانہ کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ اپنی اپنی تحصیلوں میں ویکسی نیشن ٹیموں کو خود فیلڈ میں نکل کر مانیٹر کریں۔ جو کام نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی، اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا 18۔نکاتی ایجنڈا ایک احسن اقدام ہے جس کے تحت بنیادی اقدامات پر سرعت کے ساتھ عمل پیرا ہے جن میں سیوریج، ڈرین لائنوں، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے مین ہولز کی سو فیصد کورنگ، سٹریٹ لائیٹس آپریشنل، تجاوزات کا خاتمہ سمیت دیگر عوامی مفادات کے اقدامات پر مبنی پروگرام کا آغاز کردیا ر انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہری جلد از جلد کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی کامران حسین، صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ، ہیڈ کوارٹر شبیر حسین بٹ)، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیز، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کاشان بٹ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر و نمائندے شریک تھے۔
گوجرانوالہ کے تمام شہری اپنی اور پیاروں کی جلد ویکسی نیشن کرائیں:ڈپٹی کمشنر
Feb 08, 2022