شرقپور: ملاوٹ شدہ کم پیمانے پرپٹرول فروخت کرنیولوں کیخلاف مقدمات

Feb 08, 2022

شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور شریف اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے پرپٹرول فروخت کرنے پرمتعدد مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مزمل الیاس نے عوامی شکایات پرشرقپور شریف اور گردونواح کے درجنوں پٹرول پمپوں کے پیمانے اور ملاوٹ شدہ پیٹرول کو چیک کیا تو متعددپٹرول پمپ جوکہ کم پیمانے پر اور ناقص پٹرول وڈیزل فروخت کر رہے تھے جنہوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے اظہار تشکر کیا اور متعدد پمپ مالکان اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف ہوگئے اورسوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈااور جھوٹی اور بے بنیاد خبریں لگانا شروع کر دیں۔

مزیدخبریں